عوام کی بلاتفریق کے خدمت کرتے رہیں گے سید ریاض حسین شاہ شیرازی

Published on July 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 258)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ ایاز اختر)پی پی پی ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ ہمارا عوام سے دل کا رشتہ ہے جو کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ہے ہم اپنے والد صاحب الحاج سید اعجاز علی شاہ شیرازی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ رہ کر انکی بلاتفریق کے خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار مری برادری کے معزز حاجی مھر علی مری اور نوری آباد کے معزز رئیس عالم پالاری کی جانب سے دئے جانے والے عشائیہ اور عید ملن پارٹی کے دوران کیا سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے مزید کہا کہ پی پی عوامی پارٹی ہے جوکہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ٹھٹھہ وایا جھمپیر روڈ نئے سرے تعمیر کراکر یہاں کے لوگوں کو پریشانی سے بچائیں اسکے لئے کوشش جاری ہے اس موقع پر حاجی مھر علی مری کی جانب سے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور سید غلام حیدر شاہ شیرازی کو سندھ کی سوغات پٹکا باندھنے کے ساتھ ساتھ سندھی اجرکوں اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے گئے اس موقع پر سید مدد علی شاہ ،عالم پالاری ،حاجی فیض محمد بروھی،محمد ہاشم سولنگی ،مختیار کار ٹھٹھہ اقتدار رسول بہرانی روشن علی پاٹنی ،علی محمد بروہی،لطیف مری ،منظور مری،عالم بروہی رجب مری اور دیگر موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes