وفاقی حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کر دیا ،نوٹی فکیشن جاری

Published on July 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments


اسلام آباد(یوا ین پی)وفاقی حکومت نے طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقررکر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک کی خالی نشست پر طارق باجوہ کو تعینات کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ، طارق باجوہ اس سے قبل سیکرٹری خزانہ رہ چکے ہیں ۔طارق باجوہ کو گورنر سٹیٹ بینک مقرر کرنے کی منظوری صدر مملکت ممنون حسین نے دی ۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عندیہ دے چکے تھے کہ وزیر اعظم نوازشریف کے دورہ تاجکستان سے واپسی کے فوری بعد گورنر سٹیٹ بینک کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme