معروف ناول نگار ابن صفی کی 41ویں برس آج منائی جائے گی

Published on July 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments


لاہور(یواین پی) عمران سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اردو ادب کے معروف ناول نگار ابن صفی کی 41ویں برس آج منائی جائے گی۔ابن صفی26جولائی 1928ء کوالہ آباد اتر پردیش میں پیدا ہوئے ان اکا صل نام اسرار احمد تھا جبکہ ان کے والد کا نام صفی اللہ تھا اسی لیے وہ اپنا نام ابن صفی لکھتے تھے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ابن صفی نے 1955ء میں خوفناک عمارت کے عنوان سے عمران سیریز کا پہلا ناول لکھاجس کے کردار علی عمران کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی۔ابن صفی نے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین بھی لکھے لیکن انہیں اصل پذیرائی عمران سیریز کے جاسوسی ناول لکھنے سے ہی حاصل ہوئی انہوں نے عمران سیریز کے کم وبیش ڈھائی سو ناول لکھے اور ان جاسوسی ناولوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی نیا ناول بک سٹال تک پہنچتے پہنچتے ہیں ختم ہو جاتا تھا۔اردو ادب کا یہ عظیم ناول نگار 26جولائی 1980ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ایک ہی روز یعنی26جولائی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog