حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں وائس چانسلر زکریہ ذاکر

Published on July 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

گرین اینڈ کلین مہم کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو ماحولیاتی اعتبار سے محفوظ کیمپس بنانے کیلئے پر عزم ہیں
اوکاڑہ (یواین پی) حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم کے تحت یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو ماحولیاتی اعتبار سے محفوظ کیمپس بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ وائس چانسلر زکریہ ذاکر۔ ترجمان یونیورسٹی کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ کو ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار اور محفوظ کیمپس بنانے کے لئے ہم پر عزم ہیں،یونیورسٹی میں توانائی کے قابل تجدید ذرائع پہ کام جلدشروع کیا جائےگا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر زکریا ذاکر نے فیکلٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں پچپن ایکڑز پہ مشتمل لان اور کھیلوں کے میدان کے علاوہ دو سو سے زائد اقسام کے پودے اور درخت موجود ہیں جو کہ نہ صرف کیمپس کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کےلیے بھی فائدہ مند ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی سٹاف سے اپیل کی کہ وہ حکومت پاکستان کی گرین اینڈ کلین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ انہوں نے شعبہ باٹنی اور انوائرنمنٹل سائنسز کو ہدایت کی کہ وہ طلباءکی تحقیق اور اس خطے ماحولیاتی بہتری کےلیے ایک بوٹینیکل گارڈن قائم کریں۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں توانائی کے متبادل اور قابل تجدید ذرائع پہ کام شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا تا کہ توانائی کے حصول کےلیے پانی اور کوئلے پہ انحصار کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے مستقبل قریب میں میڈیکل، انجنئرنگ اور ایگریکلچرل سائنسز کے شعبہ جات شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme