مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔ شیری رحمان

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک اور قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نہ بنیں، اس کا واحد مقصد کیسز اور نااہلی سے بچنا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایک بار پھر جلاؤ گھیراؤ اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جلسوں میں شیر بنتے اور اداروں کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题