ڈرامہ کی کہانی اصلاحی اور سبق آموز ہو تو پھر ڈرامہ کی کامیابی یقینی ہوتی ہے وکیل اختر

Published on July 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”کجلے بکرے“ کو جو پذیرائی ملی ہم اپنے مداحوں کے ممنون احسان ہیں
فیصل آباد (یو این پی) ہمارے نئے فل میوزیکل مزاحیہ اسٹیج ڈرامہ ”کجلے بکرے“ کو شائقین نے جو پذیرائی دی ہے ہم اپنے مداحوں کے ممنون احسان ہیں ہم سمجھتے ہیں اگر اسٹیج ڈرامہ کی کہانی اصلاحی اور سبق آموز ہو تو پھر ڈرامہ کی کامیابی یقینی ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار اداکار و ہدایت کار وکیل اختر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا ڈرامہ کی ناز تھیٹرمیں کامیاب نمائش جاری ہے کاسٹ میں سحر صدیقی، مشی خان، مایا خان،،پون خان، گل پری،طارق کمال،شاہد سکندر،وکیل اختر، شمع خان،کاشف برال،ستار کمال،ادریس جیوا،امین ہوائی روزی،علی جان بھٹی شامل جبکہ پروڈیوسرمزرا حبیب ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes