بہترین خدمات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

Published on July 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے دورہ اوکاڑہ کے بہترین انتظامات کرنے اور شہر کی صفائی کو یقینی بنانے پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اور چیف آفیسر ارحم نذیر کی خدمات کو سراہا ہے۔ ان کی بہترین خدمات پر کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور چیف آفیسر کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلی کی ھدایت پر ایک خصوصی تقریب کمشنر آفس میں منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر بھی موجود تھے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں افسران نے اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کو کامیاب کرایا اورعوامی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy