عمران خان نے استعفیٰ کے معاملہ کو ذاتی انا بنالیا ہے۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ

Published on August 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

777اسلام آباد ۔۔۔نیشنل پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے استعفیٰ کے معاملہ کو ذاتی انا بنالیا ہے۔ اتوار کو پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے ایک ماہ کے استعفیٰ کامطالبہ بلاجواز ہے جو ناقابل عمل ہے کیونکہ اس سے پورے حکومتی نظام میں خلل پیدا ہوگا ۔ انہوں نے بتایاکہ نئے وزیراعظم کا انتخاب اور وفاقی کابینہ کی تشکیل کوئی آسان کام نہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی وزیراعظم ایک دن کیلئے بھی استعفیٰ دے دیتا ہے تو اس سے پورا سیٹ اپ ختم ہوجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیرآئینی مطالبات اور متخب وزیراعظم سے استعفی مانگنا کوئی مذاق نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے کہاکہ سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن پر اعتماد کرے جو انتخابی دھاندلی کاجائزہ لے گی اور غیرجانبدرانہ رپورٹ دے گا۔ انہوں نے کہاکہ تمام پارلیمانی جماعتیں جمہوریت کے تحفظ‘ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کیلئے متحد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کو مارچ اوردھرنے کی اجازت دے کر بڑی لچک دکھائی تاہم اب یہ دونوں جماعتیں غیرآئینی مطالبات پرضد کررہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme