جسمانی پانی کی کمی اور گیس کے خاتمہ میں شربت تربوز نہایت فائدہ مند ہے طبی ماہرین

Published on July 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

تخم تربوز جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں بیجوں میں کیلوریز جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہیں
فیصل آباد (یو این پی) گرمی کے موسم میں تربوز کا شربت جسم کو ٹھنڈک اور سکون دیتا ہے اور ساتھ جسم میں پانی کی کمی کو دور کرتاہے اگر آپ تربوز کا شربت پئیں توآپ دیکھیں گے کہ اس سے نہ صرف آپ کا پیٹ پھولے گا اور نہ ہی آپ کو نزلے زکام کی شکایت ہوگی تو اب آپ کو تربوز کا شربت بنانے کا آسان طریقہ بتاتے ہیںایک تربوز لے لیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں آپ تربوز اتنا لیں جس سے دوگلاس شربت بن جائے۔ اس کٹے ہوئے تربوز کو گرینڈ ر میں ڈال دیں۔ اس میں ایک لیموں کارس ڈال دیں۔ تھوڑا سا روح افزاءڈال دیں او ر دو چٹکی کالا نمک ڈال دیں اور آخر میں اگر آپ چاہیں تو اس میں چینی بھی ملا سکتے ہیں ویسے چینی کی کوئی خاص ضرور ت نہیں ہے۔ لیکن بعض لوگوں کو پسند ہوتی ہے وہ اس میں ڈال سکتے ہیں اب ان تمام چیزوں کو اچھی طرح سے بلینڈ کرلیںآخرمیں اس میں آئس کیوبز ڈال دیں اور ہلکا سا بلینڈ کرلیں اور دیکھیں گے کہ کتنے جلدی یہ شربت بن گیا ہے ایسا ذائقہ دار مشروب جس کو پینے کے بعد آپ دوسرے مشروبات کو شاید پسند بھی نہ کریں۔ تو بنا کر اس کواستعمال ضرور کریںاور آپ کے پیٹ میں گیس بھی نہیں بننے دے گا۔ اب اس کے جو بیج رکھ لیے تھے اب ان کواستعمال کیسے کرنا ہے؟ سب سے پہلے ان بیجوں کو خشک کرلیں۔خشک کرنے کے بعد ان کو گرینڈر میں ڈال کر گرینڈ کرلیں اور محفوظ کرلیں اس کے لیے ایک پین میں آٹھ کپ پانی ڈال دیںاور تربوز کے بیجوں کا پاؤڈر اس میں ایک سے ڈیڑ ھ چمچ ڈال دیںاس کو درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ یہ آٹھ کپ سے چارکپ رہ جائے۔ جب پانی چار کپ رہ جائے تو ہمارا یہ تربوز کے بیجوں کا قہوہ بن کر بالکل تیار ہے آپ نے چند دن تک اس کا استعمال جاری رکھناہے۔ وہ کچھ اس طرح سے ہے کہ پہلے دو دن آپ اس کو پئیں اور ایک دن کا وقفہ کریں پھر دو دن اس کااستعمال کریں اور ایک دن کا وقفہ کرنا ہے۔ یہ بیج جسم میں بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول کرتے ہیں انسولین کی مقدار کو گھٹا کر آپ کا شوگر تیزی سے کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ان بیجوں میں کیلوریز زیادہ پائی جاتی ہے۔ جو آپ کی جسمانی طاقت کو بڑھاتی ہیں۔ ایسے لوگ جو جلدی تھک جاتے ہیں وہ اس کے استعمال سے انرجی حاصل کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog