گلوکار اخلاق احمد کی 22ویں برسی آج 3 اگست بروز منگل کو منائی جائیں گی

Published on August 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 135)      No Comments


لاہور(یواین پی) مزاحیہ اداکار فرید خاں کی چھٹی برسی اورگلوکار اخلاق احمد کی 22ویں برسی آج 3 اگست بروز منگل کو منائی جائیں گی اداکار فرید خاں نے اپنے کیرئیر کا آغاز60کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے کیا اور چالیس برس سے زائد عرصہ سٹیج اور ٹی وی پراداکاری کی پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول مزاحیہ پروگرام ففٹی ففٹی سے انہیں شہر ت ملی وہ -3 اگست2015 کو وفات پاگئے تھے جبکہ گلوکاراخلاق احمد 8 اگست1946 کودہلی میں پیدا ہوئے تھے انہوں نے متعدد فلموں کیلئے گیت گائے بندش، آئینہ،دوساتھی، پہنچان، زبیدہ،راستے کا پتھر،لیلیٰ مجنوں، صبح کا تارا، گھونگھٹ، سنگم اور موم کی گڑیاکے نام شامل ہیں اخلاق احمد کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 3اگست1999 کو وفات پاگئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy