ٹھٹھہ،گیس کی فراہمی نہ ہوئی تو آئندہ ووٹ نہیں دیں گے اہلیان حلقہ کا احتجاج

Published on June 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چند )روینیو کالونی مکلی کے رہائشیوں کو گیس کی سہولت مل نہ سکی منتخب حکومتی نمائندوں نے اپنے کئے ہوئے وعدے وفا نہ کئے ترقیاتی کام صرف چند خاص شخصیات اور چند علاقوں میں کیئے دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام نہ کرنے پر علاقہ مکینوں کا سخت احتجاج سمیت آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالنے پر بائیکاٹ کرنے پر غور تفصیلات کے مطابق۔ روینیو کالونی مکلی کے رہائشیوں کو سوئی گیس جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا اور سوشل میڈیا پرنٹنگ میڈیا پر خبریں چلانے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنماؤں سمیت ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ اور منتخب نمائدوں نے نوٹس نہ لیا جسکی وجہ سے ریوینیو کالونی کے رہائشیوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے اور بنیادی سہولیات حاصل کرنے پر مختلف آپشنز پر غور فکر کیا گیا اس موقعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موؤمنٹ کے رہنماء الطاف حسین تنیو نے کہا کہ الیکشن کے دوران منتخب نمائندوں کی طرف سے وعدے کیئے گئے تھے کہ ریوینیو کالونی مکلی کے رہائشیوں کو گیس جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جائے گی پر الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد سوئی گیس کی اسکیم تو دینے کی دور کی بات انہوں نے کبھی حال پوچھنے کی بھی زحمت نہیں کی الطاف حسین نے مزید کہا کہ کیا ریوینیو کالونی کے رہائشی پاکستانی یا انسان نہیں انہیں کیوں ان بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا چنے ہوئے نمائندوں کی پسند کی بنیاد پر خاص شخصیات کو ترقیاتی اسکیمیں دی جاتی ہیں کچھ پسند کی بنیاد پر جبکہ ریوینیو کالونی کے رہائشیوں نے کہا کہ سوئی گیس کے لیئے جدوجہد کو جاری رکھنے اور احتجاج سمیت آئندہ الیکشن پر بائیکاٹ کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog