فلم ’’کانچی‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی

Published on April 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

07

ممبئی (یو این پی) بالی وڈ فلم ’’کانچی‘‘ کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم کانچی کے نئے گانے’’ ٹھمکا‘‘ کی ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں اداکار رشی کپور خواتین ڈانسرزکے ساتھ ناچتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ یہ گانا گلوکار سونونگم اور سوزین ڈی میلو نے گایا ہے ۔گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں جبکہ گانے کے دھن نگار سلیم سلمان ہیں۔ فلم میں کانچی کا کردار نئی اداکارہ مشتی نبھا رہی ہیں جو فلم میں گاؤں کی سیدھی سادہ لڑکی ہوتی ہے ،یہ لڑکی بدعنوانیوں کے خلاف جنگ کرتی ہیں۔ فلم کی ہدایات سبھاش گئی دے رہے ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں متھن چکراورتی، رشی کپور، کارتیک ارین، چندن رائے سنیان اور ریشتھ سنہا نبھا رہے ہیں۔ فلم 25 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes