جائیداد کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا قتل، داماد اور2کزنز زخمی

Published on July 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

کاہنہ(یواین پی) کاہنہ میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچا قتل بیٹے داماد زخم ی پولیس نے 5 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کے علاقہ میں جائیدادکے تناز ع پر بھتیجے نے بھائیوں اور باپ سے مل کر اپنے چچا کو فائرنگ کر کے قتل اسکے داماد اور2کزنوں کو زخمی کر دیا،جھلار بھٹیاں پانڈوکی کا افتخار اپنے داماد اور بھتیجے کے ساتھ کیری ڈبہ میں صواآصل سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ بھٹیاں والی جھلار پہنچے تو گھات لگائے اس کے بھتیجے،شہزااد نے بھائیوں اور باپ اسحاق سے مل کر فائرنگ کر دی جس سے افتخار موقع پر دم توڑ گیا جب کہ اس کا بیٹا مراتب بھتیجا حماد اور داماد یوسف زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزم موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق متوفی اور اس کے بھائی اسحاق کے درمیان 7 کنال اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اور دو دن پہلے بھی ان کا آپس میں جھگڑا ہواتھا پولیس نے 5 نامزد اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog