کراچی:8 ، 9 اور 10 محرم کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Published on August 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 216)      No Comments

کراچی(یو این پی)کراچی میں 8 محرم سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔سندھ حکومت نے محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 8،9 اور 10 محرم الحرام کو کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 8 محرم الحرام سے 3 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق کراچی ڈویژن پر ہوگا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، پولیس اور رینجرز، صحافی، بزرگ، خواتین اور بچے ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme