مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا علی بہادر قاضی

Published on August 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہسپتال انتظامیہ انسداد کرونا ایس او پیز پر عملدر آمد کو اولین فوقیت دے ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈ یکل سٹاف مریضوں کے علاج معالجہ کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ کریں غریب اور نادار مریضوں کو ہسپتال کی جانب سے ادویات کی فراہمی میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار انہوں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کے ہمراہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے ایکسرے لیب کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں سے ہسپتال کی سروس ڈیلوری سے متعلق دریافت کیا انہوں نے جنرل وارڈ ،ڈائیلسز یونٹ کارڈیک وارڈ ہسپتال کے میڈیسن سٹور کا بھی دورہ کیا اس مو قع پر ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم نے ہسپتال کے آو¿ٹ ڈور میں مریضوں کے علاج معالجہ ،لوکل پرچیز کے طریقہ کار ،ہسپتال میں داخل مریضوں کی دیکھ بھال اور ادویات کی فراہمی سے متعلق بریفنگ دی کمشنر علی بہادر قاضی نے کہا کہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے خصوصاََ واش رومزکو ہمیشہ صاف رکھنے کے لئے ہسپتال کی انتظامیہ اقدامات جاری رکھے اور آپریشن تھیٹر کے ویسٹ کو انتہائی احتیاط سے تلف کرنے کے لئے جوطے شدہ ایس او پیز ہیں ان کی پیر وی کی جائے کمشنر علی بہادر قاضی کو بتایا گیا کہ آؤٹ ڈور میں تقریبا اڑھائی ہزار مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں جبکہ ضلع میں کرونا کے 40 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 5 ڈی ایچ کیو سٹی میں زیر علاج ہیں کمشنر علی بہادر قاضی نے الٹرا ساو¿نڈ سیکشن میں مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات ڈاکٹروں کے رویہ اور ہسپتال کے ملازمین کے طرز عمل سے متعلق پوچھا بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے آؤٹ اور ایمر جنسی کے شعبہ جات کو ہسپتال کی مرکزی عمارت سے ملانے کے لئے اوور ہیڈ بریج بنانے کے لئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال کی سیکیورٹی اور کرونا ایس او پیز پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے مریضوں کی سہولت کو ہر صورت میں مقدم رکھا جائے انہوں نے ایس پی انو یسٹی گیشن عبد اللہ لک کو ہسپتال کے سیکیورٹی آڈٹ کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہسپتال کی سیکیورٹی کے لئے فو ل پروف انتظامات کئے جائیں بعد ازاں کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازکے ہمراہ ستگھرہ کا دورہ کیا اور مقربہ میر چاکراعظم خان رند کے مزار پر جاری تعمیراتی اور تذین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیا انہوں نے میر چاکر اعظم خان رند کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی انہوں نے مقبرہ اور اس ملحقہ قلعہ کی تذین و آرائش اور بحالی کے کام بھی جائزہ لیا انہوں نے مجوزہ ہینڈی کرافٹ اینڈ آرٹ سینٹر اور ریسٹ ہاوس کی تعمیر کے لئے مختص جگہ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر وال سٹی کے نمائندہ نے مقبرہ اور قلعہ کی تذین و آرائش کے کام اور مستقبل میں تعمیر کئے جانے والے ریسٹ ہاو¿س اور ہینڈی کرافٹ اینڈ آرٹس سینٹر سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes