سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا97واں یوم پیدائش”آج“منایا جائے گا

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کا97واں یوم پیدائش 12اگست بروز جمعرات منایا جائے گا۔ جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل عرصہ تک حکمران رہے۔پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے وہ 5 جولائی7 197ء کور ملک کے حکمران بنے اور گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم سمیت اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy