شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ، شہزاد اکبر

Published on February 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہتک عزت کیس سے متعلق عدالتی فیصلے مسلم لیگ ن کی جانب سے آنے والے ردعمل کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت میں آج کی سماعت کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ شہباز شریف ڈیلی میل کے خلاف اپنا کیس جیت گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آج کی سماعت کس چیز کے بارے میں تھی۔ یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ڈیلی میل ہتک عزت کیس میں فیصلہ آنے کے بعد شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ شہباز شریف کی بےگناہی کی شہادت ہے، جھوٹ بہتان باندھنے والے جیل میں ہوں گے، عمران خان کے ہر جھوٹ کا انجام انشاء اللہ ایسا ہی نکلے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes