عثمان بزدارکا ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا فضائی دورہ

Published on August 12, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سلیمان میں سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا فضائی دورہ کیا اور سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا معائنہ کیا-سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ سوڑا ڈیم گیم چینجر منصوبہ ہے۔سوڑا ڈیم کے منصوبے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی۔سوڑا ڈیم کی تعمیر سے قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو فروغ ملے گا۔علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت نے رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے پہلے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ماضی کی کسی بھی حکومت نے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے کا سوچا تک نہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سابق حکمرانوں نے پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے دکھ بانٹے نہیںبلکہ ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبے شروع کرکے وسائل ضائع کئے گئے اور عوام کی حقیقی ضروریات کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سوڑا ڈیم منصوبے میں علاقے کی ترجیحات اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے ہل ٹورنٹس کے پانی کو محفوظ کرنے اور زرعی مقاصد کے لئے استعمال میں لانے کے لئے ڈیمز بنانے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سوڑا ڈیم پراجیکٹ کا جلد سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے مزید ڈیم کی سٹڈی جاری ہے۔ڈیمز کی تعمیر سے رود کوہیوں میں طغیانی سے ہونی والی تباہ کاریوں سے بچا جاسکے گا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیواور دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ تھے-

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes