اب کی بار، بھیگا بھیگا یوم آزادی، ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 118)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں 12 اگست کی رات سے ملک کے بالائی علاقوں میں شدت کے ساتھ داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث 12 اگست کی رات سے 15 اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد اور سر گودھا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ میانوالی،کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ،وزیرستان،ٹانک،کرک، بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر،لیہ، گلگت بلتستان(غذر، استوار، دیامیر، سکردو، گلگت، ہنزہ،نگر، گانچی اورخرمنگ)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 اگست کی شام سے 17 اگست کے دوران ڈیرہ غازی خان،راجن پور، خانپور، رحیم یار خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، نصیر آباد، جعفر آباد، کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، زیارت، کوئٹہ،مستونگ، خضداراور قلات میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes