محی الدین یاسین کا وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

کوالالمپور (یواین پی) مہاتیر محمد کو ہٹا کر ملائیشیا کی وزارت عظمیٰ پر براجمان ہونے والے محی الدین یاسین عددی اکثریت کھو بیٹھے۔ عددی اکثریت ختم ہونے کے بعد محی الدین یاسین نے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ کل بادشاہ سلطان عبداللہ کو اپنا استعفیٰ پیش کریں گے مطابق محی الدین یاسین کا 17 ماہ پر محیط اقتدار ایک ایسے وقت میں ختم ہو رہا ہے جب ملک کو کورونا کی وبا کا سامنا ہے۔ یہ بادشاہ پر منحصر ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن کرواتے ہیں یا کوئی اور قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog