اوکاڑہ موٹر وے پولیس ان ایکشن، ڈکیتی کی کوشش ناکام ، دو ملزمان گرفتار

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) سیکٹر ون ہائی وے پر موٹروے پولیس کے بہادر افسران نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا-تفصیلات کےمطابق ایس ایس موٹروے عاطف شہزاد کے احکامات کے مطابق وارداتوں کی روک تھام کے لئے موثر پٹرولنگ اور حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دوران واردات دو ڈاکووں کو گرفتار کر لیاہڑپہ بائی باس پر ایک ٹریلر نمبری 947/ٹی ایل جی کے ڈرائیور مہرعلی خاں نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کے زور پر واردات کی کوشش کی لیکن میں نے گاڑی نہیں روکی-اس پر انسپکٹر موٹروے عاشق علی اور سب انسپکٹر طاہر حمید نے ڈرامائی انداز میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کو جو موٹر سائیکلسی ڈی70 نمبری4797/ایس ایل ایل پرسوار تھے اسلحہ30 بور پسٹل سمیت گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں سے ایک عدنان ولد فضل دین سکنہ رائیونڈ اور قیصر ولد ریاض مسیح ساہیوال کا رہائشی ہے گرفتار ملزمان سے ایک پسٹل 30 بورلوڈڈ معہ 4 گولیاں اور چھ ہزار روپے نقدی برآمد ہوئے ملزمان کو ضروری کاروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy