ڈاکٹر قدیر خان کی وفات کے بعد ہسپتال پہ قبضہ کرنا افسوس ناک بات ہے عابد حسین بودلہ

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 184)      No Comments

حبیب آباد (محمد عرباض نعیم)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ کی کال پر صدر حمزہ صدیق اور صوبائی صدر پنجاب عمران زاہدکھوکھر نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال لاہور پہ قبضہ کی شدید مذمت کی اور احتجاجی ریلی نکالی جس میں کثیرتعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود شوکت ورک سے ڈاکٹرعبدالقدیر خان ہسپتال کی ذمہ داریاں واپس لیں تھیں اب ڈاکٹر قدیر خان کی وفات کے بعد ہسپتال پہ قبضہ کرنا افسوس ناک بات ہے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔ اس کے بعد عوام کی خدمت کے لیے ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال لاہور کی تعمیر کی تاکہ غریبوں کا مفت علاج ہو سکے۔ آج ساری پاکستانی عوام ڈاکٹرعبدالقدیر خان کی فیملی کے ساتھ ہے ۔عوام کے آگے کوئی بھی قبضہ گروپ کچھ نہیں کر سکتا۔ہم پرامن لوگ ہیں ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے حکم کی تکمیل کریں گے۔ ڈاکٹرعبدالقدیر خان نہ ایٹم بم ساتھ لے گئے نہ ہسپتال اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال لاہور کی چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی ڈاکٹر دینا قدیر خان ہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes