آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار تین سو پچاس روپے تک پہنچ گئی

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

کراچی(یواین پی) ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار تین سو پچاس روپے تک پہنچ گئی، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار 350 روپے تک پہنچ گئی، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے شہری سب سے مہنگا اور حیدر آباد کے شہری دوسرے نمبر پر سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حیدر آباد میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار دو سو اسی، کوئٹہ ایک ہزار دو سو چالیس، راولپنڈی اور خضدار ایک ہزار دو سو، اسلام آباد ایک ہزار ایک سو ستر اور لاڑکانہ میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار ایک سو ساٹھ روپے تک ہے۔اسی طرح سکھر میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار ایک سو چالیس،پشاور اور بنوں ایک ہزار ایک سو تیس،لاہور ایک ہزار ایک سو دس، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ایک ہزار ایک سو- ملتان ایک ہزار اسی، سرگودھا ایک ہزار ستر، بہاولپور ایک ہزار پچاس اور فیصل آباد میں آٹے کے بیس کلو تھیلے کی قیمت ایک ہزار بیس روپے تک ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy