مردم شماری کی کوئی مہم نہیں چلا رہے، عوام نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں: آئی ایس پی آر

Published on January 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی) پاک فوج کی طرف سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ ملک میں مردم شماری کے حوالے سے کوئی مہم نہیں چلائی جا رہی اس لیے لوگ نامعلوم نمبرز سے آنے والی ٹیلی فون کالز سے ہوشیار رہیں۔
آئی ایس پی آر کا عوامی آگاہی کے لیے پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کچھ افراد فوج کے نمائندے بن کرجعلی ٹیلی فون کالز کررہے ہیں اور مردم شماری کے نام پر ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افراد لوگوں سے شناختی کارڈ نمبرز ،بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات پوچھتے ہیں ۔
ترجمان پاک فوج کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افواج مردم شماری کے حوالے سے ایسی کوئی مہم نہیں چلارہی،اس لیے عوام ایسی کالز کا جواب نہ دیں بلکہ فوری ہمیں آگاہ کریں۔ مسلح افواج کا کہنا تھا کہ عوام یونیورسل نمبر 1135 اور 1125 پر رپورٹ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog