چار دیواری ناقص تعمیر اور حالیہ بارشوں کے باعث گر گئی

Published on August 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) تین کڑوڑ روپے کی مالیت سے تعمیر ہونے والی گورنمنٹ ہائی سکول نڑالی موہاڑ کی عمارت کے گرد بننے والی چار دیواری اپنی ناقص تعمیر اور حالیہ بارشوں کے باعث گر گئی ہے۔سکول کی عمارت کی تعمیر کے دوران عوام علاقہ نے متعدد بار حکام بالا کے نوٹس میں لایاکہ عمارت کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال ہو رہا ہے مگر کسی نے نوٹس نہ لیا اور عمارت کے گرد لگنے والی چار دیواری بھی انتہائی عجلت میں لگائی گئی جوحالیہ مون سون بارشوں کے باعث چار دیواری کئی جگہوں سے گر گئی ہے۔عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکول کی عمارت کی چار دیواری کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题