ٹریفک قوانیں پہ عمل کرنے سے حادثات میں کمی ممکن ہے خالد محمود

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 261)      No Comments

ہر سال روڈ ایکسیڈنٹ میں چودہ لاکھ افراد ہلاک اور تقریبا پچاس لاکھ افراد زخمی ہوتے ہیں غلام عباس
بورے والا (علی چوہدری)آل پاکستان جوئیہ قومی اتحاد،جوئیہ انٹر نیشنل ویلفیئر آرگنائزرکے زیر اہتمام روڈ سیفٹی مہم کا پٹرولیم پولیس پکھی موڑ کے تعاون سے انعقاد کیا گیا اس موقع پہ خالد محموداور غلام عباس جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہر سال روڈ ایکسیڈنٹ میں چودہ لاکھ افراد ہلاک اور تقریبا پچاس لاکھ افراد زخمی ہوتے ہیں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات کے لئے ضروری ہے کہ ہر شہری ٹریفک قوانین پہ سختی سے عمل کرے سڑک عبور کرتے وقت دائیں بائیں دیکھ کر چلا جائے ہلمٹ کے استعمال سے بھی اموات میں کمی ممکن ہے اس موقع پہ ریاض احمد جوئیہ مرکزی صدرآل پاکستان اور نائب صدر پنجاب خورشید احمد جوئیہ نے کہا کہ ون ویلنگ موت کا کھیل ہے موت کے اس کھیل میں حصہ لینے والوں سے گزارش ہے کہ والدین ،فیملی ،دوست احباب اور خود پہ رحم فرماتے ہوئے خوفناک کھیل سے اجتناب کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog