آپﷺ نے جماعت صحابہ کی تربیت چار اصولوں پر فرمائی مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی

Published on August 18, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

تلاوت قرآن حکیم کے نتیجہ میں دل نرم ہوتے ہیں اور صراط مستقیم پر چلنا آسان ہو جاتا ہے
محرابپور (یو این پی)ادارہ رحیمیہ علوم قرآنیہ ٹرسٹ حلقہ محرابپور کے زیر اہتمام مقامی ہال میں”جماعت رسول ﷺ کا انقلابی کردار“کے عنوان سے سیمینار سے مولانا مفتی عبدالمتین نعمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاآپﷺ نے جماعت صحابہ کی تربیت ان چار اصولوں پر فرمائی جس کی نتیجے میں عدل و انصاف کا سسٹم قائم ہوا، پہلا اصول تلاوت قرآن حکیم ہے، جس کہ نتیجہ میں دل نرم ہوتے ہیں اور صراط مستقیم پر چلنا آسان ہو جاتا ہے، دوسرا اصول تعلیم کتاب ہے اس کہ ذریعے سے قوانین الاہی کی سمجھ آتی ہے، تیسرا اصول تزکیہ ہے جس کی بدولت حسد، بغض، کینہ، وغیرہ سے جماعت کے قلوب صاف ہوئے، چوتھا اصول حکمت ہے، حکمت کہتے ہیں حقائق کی بنیاد پر چیزوں کو پرکھنا، سیاست کو سمجھنا، سماج کا جائزہ لینا، حقائق کے اصول پر معروضیت کا جائزہ لینا۔ جو جماعت ان چار اصول پر تیار ہوگی وہ سماج میں عدل و انصاف اور معاشی خوشحالی کا نظام قائم کرے گی، سرمایہ پرستی اور دہریت کا خاتمہ کرے گی، اس حوالے سے نمونے کی جماعت صحابہ ہے، اس میں اول درجہ خلفائے راشدین کا ہے، دوسرے درجے میں تمام صحابہ کرام شامل ہیں سیمینار میں ادارہ رحیمیہ کا تعارف اور سیمینار کے اغراض و مقاصد جناب پروفیسر عاشق علی سوہو نے پیش کئے سیمینار میں پروفیسر امجد علی آرائیں،محمد سعید انبالوی، عبدالرزاق عادل، ڈاکٹر بشیر رضا،صحافی شبیر شاکر انبالوی، غلام بنی مغل، ندیم سرویا سمیت اساتذہ، نوجوان طلبہ، صحافی، وکلا اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy