نیوزی لینڈ، انگلش بورڈ کے سکیورٹی افسران کی پاکستان آمد جلد متوقع

Published on August 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

لاہور(یو این پی) ​قومی ٹیم کیخلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی افسران پاکستان پہنچیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے کھیلنا آنا ہے۔ کیویز ٹیم نے 11 ستمبر جبکہ مورگن الیون اکتوبر کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچے گی۔نیوزی لینڈ کے سکیورٹی افسر ریگ ڈیکسن اتوار جبکہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی افسر ڈیوڈ سنیرز ہفتے کو پاکستان پہنچیں گے۔ دونوں سکیورٹی ایکسپرٹ پنجاب اور وفاقی سکیورٹی آفسران سے بریفنگ لیں گے اور قذافی سٹیڈیم اور روالپنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرینگے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ سیکورٹی افسر ریگ ڈیکسن 27 اگست کو نیوزی لینڈ واپسں جا کر رپورٹ دیں گے، انگلینڈ کے سکیورٹی افسر نیوزی لینڈ سیریز کے اختتام تک ایک ماہ پاکستان ہی رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes