سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے؛رانا ثنااللہ خان

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ عمران نیازی اینڈ ٹولہ سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش کا حصہ ہے، 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاؤنٹس سے پیسے منگواکر ملک کے خلاف سازش کرنے والے کہہ رہے ہیں سی پیک کے خلاف انٹرنیشنل سازش ہورہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے خلاف اس ملک پر مسلط کئے گئے وزیراعظم کے ذریعے سازش ہورہی ہے،سی پیک کے خلاف سازش میں پاکستان میں مسلط ٹولہ ملوث ہے،نوازشریف نے خطے کو تحفہ دیا تھا، 2018 تک اس پرتیز رفتارعمل کو ساری دنیا جانتی ہے،جب سے عمران نیازی کی حکومت مسلط ہوئی سی پیک پر عمل درآمد رک چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اینڈٹولے نے سی پیک پر الزامات لگائے، اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی،عمران نیازی اینڈ کمپنی کے دور میں جے سی سی کا اجلاس بھی نہیں ہوسکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes