سینئر صحافی و تاجر شیخ زوہیب رزاق انجمن تاجران ریل بازار حبیب آباد کے صدر منتخب

Published on September 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 446)      No Comments

 


حبیب آباد ( رشید احمد نعیم )سینئر صحافی و تاجر شیخ زوہیب رزاق انجمن تاجران ریل بازار حبیب آباد کے صدر منتخب۔ سیاسی و سماجی اورمذہبی وصحافتی تنظیموں کی جانب سے مبارک باد،نیک تمناوں کا ا ظہار۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و معروف تاجر شیخ زوہیب رزاق انجمن تاجران ریل بازار حبیب آباد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ سیاسی، سماجی،مذہبی اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر شیخ زوہیب رزاق کا کہنا تھا کہ تاجروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے میدان میں آئے ہیں۔ تاجر برادری کے حقوق کی نمائندگی ہی میری اولین کاوش اور بنیادی مشن ہے۔ تاجروں کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر آواز اٹھائیں گے اور تاجر برادری کے ساتھ کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جاے گی۔ اس موقع پر پریس کلب حبیب آباد کے ممبران و عہدیداران حاجی اللہ دتہ،حافظ شفاقت زرگر،ظفر اقبال بودلہ، محمد اسلم قادری، امجد علی چوہدری، رشید احمد نعیم، چوہدری محمد اویس لاڈلہ، وسیم شہزاد، ملک ندیم،کرم ملک وقاص،حافظ رضوان طارق، راے ارسلان،طاہر خلیل، نوید قادری،مہر عثمان اکرم، نعمان مقصود، حافظ رضوان، محمد شفیق،غلام محی الدین،حافظ محمد اقبال اور مبشر فرید نے مبارکباد یتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy