محنت سے کام کرنیوالے کو ایوارڈ کیلئے نامزد نہیں کیاجاتاسونیا حسین

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments


یہ دوہرا معیار ہے مجھے ان ایوارڈز شو کا معیار کبھی سمجھ نہیں آیااداکارہ کی گفتگو
فیصل آباد(یواین پی)اداکارہ سونیا حسین نے اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے اپنے ڈرامے ”سراب“ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پر شکوہ کیا ہے۔سونیا حسین نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اسٹوریز کے ذریعے اسٹائل ایوارڈز میں اپنے ڈرامے ”سراب“ کو ایک بھی نامزدگی نہ ملنے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے والے مواد کی تخلیق کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ سماج میں تبدیلی لانے والے مواد کی ضرورت ہے لیکن جب کوئی بڑی محنت سے اس طرح کا مواد (ڈراما) تیار کرتا ہے تو اسے نامزد ہی نہیں کیا جاتا۔ کیا یہ دوہرا معیار نہیں ہے؟سونیا حسین نے اسٹائل ایوارڈز میں نامزد ہونے والے ڈراموں پر سوال ا ٹھاتے ہوئے کہا حقیقی مسائل پر مبنی ڈرامے یا پھر کامیاب پروجیکٹس؟ مجھے ان ایوارڈز شو کا معیار کبھی سمجھ نہیں آیا؟

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme