امجد صابری کے اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کی بجائے لاش ہسپتال سے گھر منتقل کردی

Published on June 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 632)      No Comments

539147-channel-1466593112-654-640x480
لاش پہنچنے کے بعد امجد صابری کے اہلخانہ ، محلہ داروں اورمداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے
کراچی (یو این پی) قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونیوالے امجد صابری کے اہلخانہ نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا اور اْن کی میت اپنے گھر منتقل کردی۔میڈیا کے مطابق امجدصابری پر حملے کے بعد اْن کی میت عباسی شہید ہسپتال منتقل کی گئی جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی جس کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاش کو آغاخان ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن اہلخانہ نے مزاحمت کی اور میت کو رہائش گاہ منتقل کردیا۔ یونی ویژن نیوز کے مطابق اہلخانہ کاکہناتھاکہ جان کی بازی ہارنے کے بعد قانونی کارروائی کا اب کیا فائدہ ہوگا،دکھ کی اس گھڑی میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔ رپورٹ کے مطابق لاش پہنچنے کے بعد امجد صابری کے اہلخانہ ، محلہ داروں اورمداحوں کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے جبکہ اطراف کی دکانیں اور سڑکیں بند کرکے سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme