کاجوخشک میوہ ڈپریشن سے بچاﺅکا بہترین علاج ہے ماہرین غذائیات

Published on August 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

کاجو میں کئی منرلز پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)ماہرین غذائیات کی رائے کے مطابق ”کاجو“ کے نام سے جانا جانے والا خشک میوہ ڈپریشن سے بچاﺅکا بہترین علاج ہے کاجو میں وٹامن، فائبر، منرلزاور دیگر کئی قسم کے اجزاءپائے جاتے ہیں جو کئی خطرناک بیماریوںسے بچاﺅکا ذریعہ ہیں. علاوہ ازیں کاجو میں کئی منرلز جیسے پوٹاشیم ، میگنیز، کاپر، سیلینیم، زنک اور آئرن بھی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں. پس ان تمام اجزاءکی موجودگی سے کاجو کی تھوڑی سے مقدار کے استعمال سے ہی ہمارے جسم میں واقع ہونے والی کمی پوری ہو سکتی ہے کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے. ٹریپٹو فان ذہنی دباﺅکو کم کرنے کے ساتھ نیند میں پیدا ہونے والے خلل کا خاتمہ کرتا ہے،اوربڑھتے بچوں کی بہتر نشو نما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے. واضح رہے ڈیپریشن سے بچاﺅکیلئے بنائی جانے والی بیشتر ادویات میں کاجو لازماً شامل کیا جاتا ہے.مزید برآں کاجو میں کچھ ایسے فیٹی ایسڈز بھی پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے اور دل کی بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes