بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) بجلی ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، بجلی 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس سے صارفین پر 21 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی، نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں جاری کیا جائے گا تاہم دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیے کہ ان کے تحفظات دورکرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے، باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن کوئی خاص کام نہیں ہو رہا، بند پاور پلانٹس کے لئے ایڈجسٹمنٹس مانگی گئی ہیں، بند پاور پلانٹس کی ایڈجسٹمنٹ نہیں دیں گے۔دوران سماعت نیپرا حکام نے بتایا کہ سی پی پی اے نے ڈیڑھ ارب روپے کی سابقہ ایڈجسٹمنٹس مانگی ہیں، بجلی کی قیمت میں 10 پیسے فی یونٹ کا فرق پڑے گا، جولائی میں نیپرا کے مقرر کردہ بینچ مارک سے زائد نقصانات کے باعث 102 ارب روپے کا نقصان ہوا، یہ بوجھ این ٹی ڈی سی خود برداشت کرے گا، مہنگی ایل این جی خریدنے سے 9 ارب 60 کروڑ روپے کا بوجھ صارفین پر منتقل ہوگا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog