عمران خان اقتدار کھوجاںے کے بعد حواس باختہ ہو گیا ہے کامران یوسف گھمن

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

بورے والا (یواین پی ) پیپلز پارٹی تحصیل بورے والا کے صدر اور امیدوار قومی اسمبلی چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کھوجاںے کے بعد حواس باختہ ہو گیا ہے ہرروز ایک نئے بیانیہ سے اپنے پہلے بیانیے کو جھوٹا ثابت کررہے ہیں آرمی چیف کی تعیناتی آئین کے مطابق ہوگی جس کے تحت وزیر اعظم کی صوابدید پر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ملک میں آنے والے طوفانی سیلاب کی کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں حکومت فوج اور دیگر رفاعی ادرے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ایک خود غرض بے حس اور اقتدار کا رسیا عمران نیازی سیلاب متاثرین کی امداد کی بجائے جلسے جلوسوں میں مصروف ہے چوہدری کامران یوسف گھمن نے کہاکہ عمران خان نے ٹیلی تھون کے ذریعے 10ارب روپے اکٹھے کرلئے ہیں جو سیلاب متاثرین کی امداد کی بجائے وہ فارن فنڈنگ کی طرح اپنے سیاسی مخالفین اور حکومت کے خلاف خرچ کرے گا انہیں فارن فنڈنگ کی طرح سیلاب متاثرین کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے جمع کی گئی رقم کا حساب دینا ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy