ہمیں اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری فرض شناسی سے ادا کرنا ہیں صبا اصغر علی

Published on September 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 212)      No Comments

موجودہ حکومت ہر شعبہ میں عوامی سہولت اور آسانی کے لئے مربوط نظام لا رہی ہے
اوکاڑہ (یواین پی ) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوامی تو قعات پر صرف اسی صورت پورا اتر سکتے ہیں جب افسران اور ملازمین اوپن ڈور پالیسی پر عمل پیراں ہوں اور کسی جگہ بھی ریڈ ٹیپ ازم نہ ہو تمام سرکاری ادارے عوامی خدمت کے پابند ہیں ہمیں اپنے فرائض منصبی انتہائی ایمانداری فرض شناسی سے ادا کرنا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریو نیو عوامی خدمت کچہری کے دوسرے روز عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے ریونیو سے متعلقہ معاملات میرٹ پر شفاف انداز میں حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں عوامی سہولت اور آسانی کے لئے مربوط نظام لا رہی ہے تاک لوگوں کی مشکلات اور مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں کھلی کچہری میں لوگوں نے ڈومیسائل کے اجراء،معائنہ ریکارڈ،انکم سرٹیفیکٹ ،رجسٹری انتقالات کا اندراج ، فرد کا اجراءاور درستگی ریکارڈ سے متعلق درخواستیں پیش کیں جن کو موقع پر ہی حل کرنے کے لئے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے احکامات جاری کئے ۔ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر علی نے کہا کہ اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ تحصیل دیپالپور ،تحصیل رینالہ خورد میں بھی اسسٹنٹ کمشنر ز ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ مسائل مقامی سطح پر حل ہو سکیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes