پاک پروفیشنلز فورم ریاض سعودی عرب کی جانب سے سالانہ لیڈر شپ سیمنارکا انعقاد

Published on April 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 368)      No Comments

Zakeer
ریاض  ( زکیر احمد بهٹی)  پاک پروفیشنلز فورم ریاض سعودی عرب کی جانب سے منعقد سالانہ لیڈر شپ سیمنار میں وفاقی وزیر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے شرکت کی جس میں سفیر پاکستان منظورالحق نائب سفیر حسن وزیر مکتبہ دارالسلام کے منیجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد،  پاک پروفیشنلز فورم ریاض کے صدر عمران ظہیر کے علاوہ پاکستان کی تمام سیاسی، ادبی، سماجی،  تنظیموں کے نمائندگان اور محب وطن پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی سیمنار سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ھوئے کہا کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے سیاسی استحکام، اقتصادی اصلاحات اور مثبت سوچ بہت ضروری ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد پاکستان میں کوئی صنعتی یونٹ نہں تھا اب اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں ہر طرح کے صنعتی یونٹ کام کر رہے ہیں حتی کہ  ایف جے تھنڈر بھی پاکستان کے پاس موجود ہیں احسن اقبال نے کہا ٹیلی کام سیکٹر میں دنیا کا  جدید ترین انفرمیشن انفراسٹرکچر ہمارے پاس موجود ہے دنیا میں ہر وہ ملک ترقی کرتا ہے جو اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو پاکستان میں وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں ترقی کوئی سوئچ آن کرنے سے نہں ہوتی اگر حکومت کریپٹ ہوتی تو اقتصادی ترقی کے اشارے اوپر نہ جاتے زرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ہوچکے ہیں مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا پاکستان اس وقت عزت حاصل کرے گا جب ملک کریپشن سے پاک ہوگا حکمران عوام کے خدمتگار ہوں گے پاکستان بہت جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل ہوا مولانا عبدالمالک مجاہد نے کہا سعودی عرب کو مضبوط و مستحکم کرنے میں ہماری ذمہ داری بنتی ہے سعودیہ میں مقیم پاکستانی یقین دلاتے ہیں کہ ہم سب سعودیہ کو دل و جان سےمحبت کرتے ھیں پاک پروفیشنلز فورم ریاض کے صدر عمران ظہیر نےفورم کے قیام اور اس اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی سیمنار کے اختتام پر ہونہار طالبعلموں کو احسن اقبال نے شیلڈ تقسیم کیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy