اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا

Published on September 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے کی فہرست جاری، اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے نے رواں سال کے 6 ماہ کی فہرست جاری کردی، جس میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں اور ممالک کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے نمبیو نے 2021 کے ابتدائی 6 ماہ کی فہرست جاری کی، جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے محفوظ ترین شہر منگلور کو قرار دیا گیا ہے، جہاں سیفٹی انڈیکس کی شرح 74.66 فیصد رہی۔نمبیو کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں کا سیفٹی انڈیکس 70.85 فیصد رہا۔اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے نمبیا کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست بھی شیئر کی۔اس فہرست میں افغان دارالحکومت کابل، ڈھاکا، مالی بھی شامل ہے، جہاں بالترتیب جرائم کی شرح 76.55، 23.45 اور 64.94 ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی تحقیق کے مطابق خوبصورتی میں بڑا مقام رکھنے والے دس ممالک کے دارالحکومتوں میں اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے۔تقریبا دو ملین کی آبادی کے ساتھ اسلام آباد پاکستان میں تیسرا سب سے بڑا شہر ہونے کے ساتھ سب سے زیادہ کثیر نسلی شہروں میں سے ہے۔پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد جس کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes