فیصلہ کن جنگ کیلئے تمام پاکستانی 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں، عمران خان نے کال دیدی

Published on October 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

66
گجرات(یو این پی)وزیراعظم کا استعفے لیے بغیر اسلام آباد سے نہیں جاؤنگا،فیصلہ کن جنگ کیلئے تمام پاکستانی 30 نومبر کو اسلام آباد پہنچیں، عمران خان نے کال دیدی،انہوں نے کہا کہ گجراتی عوام کو دیکھ کر مجھے نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، نوازشریف کنٹریکٹس سے اربوں کماتے ہیں ہم گلوبٹوں کو نکال کر ملک میں انصاف کا معاشرہ قائم کرینگے ،مودی پاکستان کیخلاف بہت زہر اْگل رہے ہیں ان کے پاس سنہر ی موقع ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ ملکر مسئلہ کشمیر حل کریں اور خطے سے غربت کا خاتمہ کریں ،مولانا پر حملے پر افسوس جو انہوں نے خواتین کے بار ے میں کہا اس پر دکھ ہوا ،ہم اسلام کی بات کرتے ہیں اور چاہتے ہیں نئے پاکستان کی تعمیر میں مائیں بیٹیاں بھی حصہ لیں حتمی فیصلہ کر چکے ہیں کہ ہمارے اراکین اسمبلی نہیں جائیں گے اگر کوئی ہمارا ممبر پارلیمنٹ اسمبلی گیا تو پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی،محرم الحرام کے بعد پنجاب میں ہر ہفتے 2 جلسے کیے جائیں گے ،گجرات میں جلسہ عام سے خطاب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کپتان آخری گیند تک ہار نہیں مانتا، کوئی خوش فہمی میں نہ رہے کہ میں وزیراعظم کے استعفے کے بغیر اسلام آباد سے چلا جاؤں گا، اسلام آباد دھرنے میں انسانی حقوق کیلئے کھڑا رہوں گا، تمام پاکستانی 30 نومبر کی تیاری کرلیں،ظہور الہیٰ سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور خورشید شاہ دھرنا ختم کرنے کی خوش فہمی میں نہ رہیں، اسلام آباد دھرنا وزیراعظم کے استعفے کے بغیر ختم نہیں ہوگا ابھی نواز شریف کیلئے استعفیٰ دینا اس لئے مشکل ہے کیونکہ انہوں نے کنٹریکٹس سے اربوں روپیہ کمانا ہے لیکن ہم اسلام آباد سے وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر نہیں جائیں گے، عمران خان نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ 30 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد دھرنے میں پہنچیں کیونکہ تبدیلی کا وقت آ گیا ہے، اسلام آباد پہنچنے والے تمام پاکستانیوں کی زبان پر گو نواز گو ہوگا، نواز شریف جتنے مرضی کنٹینرز کھڑے کرلیں لیکن وہ 30 نومبر کو انسانی سمندر کو نہیں روک سکتے، عمران خان نے کہا کہ گجرات کی عوام کو دیکھ کر مجھے نیا پاکستان نظر آ رہا ہے، میں گجرات کے شہریوں کا شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں م عمران خان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر ہونے والے خود کش حملے کا بہت افسوس ہے تاہم انہوں نے پاکستانی خواتین کے بارے میں جو بات کی اس سے بہت دل دْکھا ہے، ہم علامہ اقبال اور اسلام کی بات کرتے ہیں، کیا جلسے میں اس طرح کی باتیں مغربی تہذیب ہے؟ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں پاکستان کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں بھی حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر طاہر القادری اور عوامی تحریک کے کارکنوں کو کبھی نہیں بھول سکتا، طاہر القادری نے میرے ساتھ اسلام آباد میں اتنا طویل دھرنا دیا جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں، دنیا میں اتنے طویل دھرنے کی کہیں کوئی مثال نہیں ملتی، بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غربت ہتھیاروں اور جنگ سے ختم نہیں ہو سکتی،

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes