صدر پاکستان سے خاتون محتسب پنجاب کی اسلام آبا د میں ملاقات

Published on September 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments


لاہور(یواین پی) صدر پاکستان عارف علوی سے صوبہ پنجاب کی خاتون محتسب نبیلہ حاکم خان نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں حکومت پنجاب کے خواتین کی بہبود کے حوالے سے کئے جانے والے اقدا مات اور محکمانہ کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون محتسب کا ادارہ ”جائے ملازمت پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کا ایکٹ” اور “خواتین کی جائیداد کے ملکیتی حقوق کا تحفظ” کے حوالے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے۔ نبیلہ حاکم علی نے بتایا کہ خاتون محتسب کا دفتر انتظامی سیکریٹریز اور ڈپٹی کمشنر ز کے تعاون سے خواتین کو کام کی جگہ پر محفوظ ماحول کی فراہمی کیلئے آگاہی سیمینار منعقد کرتا ہے۔ تمام محکموں پر لازم ہے کہ وہ کام کی جگہ پر ہرسانگی کو روکنے کے لئے انکوائری کمیٹیز کا قیام عمل میں لایں اور تمام ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹریزاور ڈپٹی کمشنرز پابند ہیں کہ وہ اپنے دفاتر میں خواتین کی آگاہی کے لئے خاتون محتسب کا کوڈ آف کنڈیکٹ واضح جگہوں پر چسپاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاتون محتسب کا دفتر ڈپٹی کمشنر اورآئی جی کی مدد سے جائیداد سے متعلقہ درخواست کو سن کر 60 دن کے اندر فیصلہ دیتا ہے۔ صدر پاکستان نے خاتون محتسب پنجاب دفتر کی کاوششوں کوسراہا اورکہا کہ مثالی ریاست کا قیام اْس وقت تک ممکن نہیں جب تک خواتین کے حقوق کا مکمل تحفظ نہیں کیا جاتا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes