خسرہ ویکسیئن لگانے کے دوران محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی مدد کی جائے گی؛ محمد علی اعجا ز

Published on September 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجا ز نے کہا ہے کہ مہلک امراض کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات سرکار ی اداروں کی مربوط کاوشوں سے مطلوبہ نتائج دے سکتے ہیں ہمیں ضلع کی سطح پر ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہیں اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب ہر محکمہ قومی نوعیت کے اس کام کو اولین فوقیت دے بچوں کو خسرہ جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے طے شدہ شیڈول کے مطابق ویکسیئن کے عمل کو مکمل کیا جائے گا انسداد خسرہ ویکسیئن لگانے کے دوران محکمہ صحت کی فیلڈ ٹیموں کی ہر سطح پر مدد کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومبر سے شروع ہونے والی انسداد خسرہ مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانی صحت سے جڑے معاملات انتہائی حساس اور اہمیت طلب ہیں خسرہ سے بچاؤ کے لئے بھر پور آگاہی مہم شروع کی جائے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سجاد گیلانی نے اجلاس کو بتایا کہ خسرہ سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسیئن لگانے کا آغاز 15 نومبر سے ہو گا اور یہ مہم 27 نو مبر تک جاری رہے گی خسرہ ایک فرد سے دوسرے فرد تک پھیلنے والا مرض ہے خسرہ سے بچاؤ کی ویکسیئن لگانے کی اس مہم میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسیئن لگائی جائے گی ضلع اوکاڑہ میں ویکسیئن لگانے کا ہدف 12 لاکھ بچے ہیں اس مہم میں محکمہ صحت کے 4 ہزار 301افسران و اہلکاران حصہ لیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme