جھنگ،مختلف علاقوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری

Published on September 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 91)      No Comments

سرکاری سطح پر ڈاکٹر ز کی ٹیمیں جا کر لوگوں کی ویکسی نیشن کر رہی ہیں
جھنگ (یواین پی)ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں سرکاری سطح پر ڈاکٹر ز کی ٹیمیں جا کر لوگوں کی ویکسی نیشن کر رہی ہیں اور پاکستان کو کرونا سے پاک کرنے کے لیے لو گو ں کو کرونا سے بچاﺅ کے طریقے بتا رہے ہیںمختلف علاقوں بستی ککے آرائیں ، بستی سیداں والی، بستی عبداللہ پور، بستی ملاح والی ،بستی لوہاراں والی اور بستی نواں کھو وغیرہ میں ویکسینشن کرنے کا اہتمام بستی ککے آرائیں چوہدری اسحاق وائس چیئر مین کے ڈیرے پربہت سے لوگوں نے ویکسین لگوائی اور کرونا کو شکست دینے میں حکومت کا ساتھ دیا۔ عوام کی خدمت کرنے پر یواین پی کی بساط سے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ہم اپنے علاقے کے وائس چیئر مین چوہدری اسحاق کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیںکہ انہوں نے اپنے علاقے کا خیال رکھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme