بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیاہے ۔ نواب حسن علی خان

Published on April 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 966)      No Comments
PHOTO LALYANI Hassan Ali Khan
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) موجودہ حکومت اپنے تمام انتخابی وعدے بھول چکی ہے ، گرمی کا موسم شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیاہے ۔ انتخابی جلسوں میں عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے کرنے والے اقتدار ملتے ہی اپنی ترجیحات بدل چکے ہیں ۔ جرائم میں بے پناہ اضافہ ، چھینا جھپٹی ، لوٹ مار نے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور اور آئے روز دھماکوں نے ہر شہری کو غیر محفوظ کر دیا ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف بے مقصد بیرونی دوروں پر ملک کا کثیر سرمایہ صرف کر کے بدحال قوم کے زخموں پر مرہم پٹی کی بجائے بر سر اقتدار ٹولے کو نوازنے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے138کے رہنما نواب حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حکومت کا انداز حکمرانی تبدیل نہ ہوا تو پھر زخموں سے چور قوم کا ریلا ہر چیز کو بہا لے جائے گا ۔ افواج پاکستان سے محاذآرائی کسی طرح بھی قومی مفادمیں نہیں ،حکمران 10ماہ میں عوام کا ایک بھی مسئلہ حل نہیں کرسکے البتہ مہنگائی میں کئی گنا اضافے کا کریڈٹ انہیں ضرور جاتا ہے،انہوں نے مزید کہاہر طرف کرپشن او ر لوٹ مار کا بازار گرم ہے اور جمہوریت کے نام پر عوام کے بنیادی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes