بلاول صاحب، آپ کو مشورہ ہے کہ سندھ کے عوام کے بنیاد مسائل پر توجہ دیں؛ فرخ حبیب

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 178)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین بلاول، آپ تو دن میں جاگتے ہوئے حکومت بنانے کے خواب دیکھ رہے ہیں، خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں ہے،بلاول، آپ وفاقی یا صوبائی حکومت کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں،آئندہ الیکشن میں سندھ کے عوام بھی آپ کو مسترد کردیں گے، ابھی تو زرداری کے حساب کا وقت ہے،بلاول ہی بتا دیں کہ ان کے ابو پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کب اور کیسے واپس کریں گے؟ سندھ کے عوام کو گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوز، ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، اربوں روپے کی گندم ہڑ پ کر تے ہیں جب پکڑے جائیں تو ذمہ داری چوہوں پر ڈال دی جاتی ہے۔جمعرات کو بلاول زرداری کے بیان پر درعمل میں وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول اور زداری نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا، اب تو جیالے بھی سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہم کس کرپٹ پارٹی کا حصہ ہیں،بلاول صاحب، آپ کو مشورہ ہے کہ سندھ کے عوام کے بنیاد مسائل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا جانتی اور عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے،ماضی کے حکمران عالمی قیادت کے سامنے معذرت خواہانہ رویہ ہوتا تھا،،عمران خان آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی ترقی ہے،اس کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بلاتفریق پورے ملک میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سے سوال ہے کہ 13سالوں میں کراچی سمیت پورے سندھ میں ایک میگا پراجیکٹ کا بتا دیں جو مکمل کیا ہو، سندھ میں صاف پانی، تعلیم،صحت، ٹرانسپورٹ،شاہراہوں کی تعمیر سمیت ہر شعبے میں وفاق کام کرتی نظر آرہی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog