عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

Published on September 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

 

اسلام آباد (یواین پی)عمران خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر،درخواست مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے بنی گالہ اراضی کے حوالے سے بیان میں تضاد ہے ،پہلے جواب میں کہا گیا کہ اراضی اپنے اور اہلیہ کیلئے خریدی جبکہ بیان حلفی میں کہا گیا کہ اراضی جمائما اور بچوں کیلئے خریدی لیکن اب انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ اراضی جمائما نے خریدی اور اس نے ہی ادائیگی کی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے 2002 ءکے ٹیکس اور انتخابی گوشواروں میں بھی تضاد ہے ،نیازی سروسز اور اس کے اکاﺅنٹ عمران خان کا اثاثہ تھے جو ظاہر نہیں کئے گئے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کی متضاد متفرق درخواست خارج کی جائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog