ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا اچانک دورہ

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا اچانک دورہ۔ کارڈیا لوجی وارڈ،جنرل وارڈ،گائنی وارڈ،کچن کا معائنہ اور مریضوں کی عیادت کی انہوں نے ہسپتال میں داخل مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے متعلق دریافت کیا انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ڈاکٹرز اور عملہ کے رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ڈاکٹرز مسیحا ہیں انہیں مریضوں کا علاج کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے رویہ،ہمدر دی اور محبت سے بھی مریضوں کی دلجوئی کرنی ہے ان کا یہ طرز عمل مریضوں کو صحت یاب کرنے میں معاون ثابت ہو گا انہوں نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو روزانہ کی بنیاد پر برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرونا کی لہر کے پیش نظر ہسپتال میں انسداد کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题