چوہنگ ، مرغی ا ور مٹن فروشوں کی چاندی سرکاری ریٹ سے زائد فروخت

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح کرنے کی بجائے،منی سلاٹر ہاؤس گھروں میں قائم
رائیونڈ( یواین پی) چوہنگ میں مرغی ا ور مٹن فروشوں کی چاندی سرکاری ریٹ سے زائد فروخت سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح کرنے کی بجائے،منی سلاٹر ہاؤس گھروں میں قائم،لاغر جانوروں کی شریانوں میںہوا اور پانی بھر کر صحت منڈ ثابت کرنے کی جعل سازی عروج پر مضر صحت گوشت عوام کو کھلایا جارہا ہے، بیف اور مٹن مہنگے داموں فروخت بیف 600 تا 700 روپے اور مٹن 1300تک فروخت ہو رہا ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کانوں میں تیل ڈالکر سو رہے ہیں ،پرائس کنٹرول محکمہ کی نااہلی کی وجہ سے چوہنگ میں بیف اور مٹن انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہے ہیں،سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح کرنے کی بجائے محلے میں ،منی سلاٹر ہاؤس قائم وٹنری ڈاکٹر آکر مہریں لگانے کا رواج مہانہ منتھلی کی وصولی، پچھلے کئی ماہ سے ایک بھی قصاب کو نہ تو جرمانہ ہوا اور نہ ہی منی سلاٹر ہاؤس میں جانور ذبح ہونے بند ہوئے، قصاب لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے سے باز آئے ،مقامی قصاب لاغر اور نحیف جانور ذبح کرکے سر عام فروخت کر رہے ہیں ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں،دوسری طرف انہوں نے اپنے من مرضی کے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں،بازار میں بیف چھ سو سے سات سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے،اور مٹن گیارہ سو سے بارہ سو روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے اہل علاقہ سراپا احتجاج ،سیاسی سماجی حلقوں کا لاہور کمشنر، اور ڈی سی لاہور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رائیونڈسے راست اقدام کا مطالبہ

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme