مانگامنڈی میں اسمانی بجلی گرنے سے چار مویشی ہلاک، ایک شخص زخمی

Published on September 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 239)      No Comments

مانگامنڈی (یواین پی) مانگامنڈی کے نواحی گاؤں جئے کا ٹبہ میں دوران بارش اسمانی بجلی گرنے سے دو محنت کشوں کی چار قیمتی لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں، دو بکریاں ہلاک ہوگئی ہے جبکہ ایک شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ متاثرہ شخص کی شناخت خادم عرف خادو کے نام سے ہوئی جو جئے کا ٹبہ گاؤں کا رہائشی تھا اہلخانہ کے مطابق متاثرہ شخص بارش میں اپنے مکان کی چھت پر کھڑے بارش کے پانی کو نکالنے گیا جس دوران اسمانی بجلی گرجتے چمکتے ہوئے بھینسوں پر جاگری جس حادثے کے نتیجے میں چار قیمتی بھینسیں ہلاک ہوگئی ہیں جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے واقع کی اطلاع ملنے پر مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں مانگامنڈی ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اسمانی بجلی گرنے سے متاثرہ شخص کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے جسکا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题