الیکشن کمیشن کے ارکان کو اکسانے پر وزرا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائےمریم اورنگزیب

Published on September 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments


لاہور(یواین پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے ارکان کو اکسانے پر وزرا کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے فواد چودھری اور شبلی فراز کی نیوز کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارکان کو بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے، وزراء کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن اور ارکان پارلیمان کے سوالات کے حکومت کے پاس جواب نہیں، اس لئے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن پر حملے کئے جا رہے ہیں، عمران صاحب غیر قانونی فارن فنڈنگ سے نجات کے لئے الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy