اسکاؤٹ تحریک اور گرلز گائیڈ جیسی مثبت غیر نصابی سرگرمیاں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرسکتی ہیں سلیم بھٹی

Published on February 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپور(یواین پی) اسکاؤٹ تحریک اور گرلز گائیڈ جیسی مثبت غیر نصابی سرگرمیاں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مؤثر کردار ادا کرسکتی ہیں۔حکومت کو ان تحریکوں کو مؤثر بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ محمدسلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ادارہ استحکام شراکتی ترقی کے اشتراک سے منعقدہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے سالانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور گزشتہ کئی برسوں سے بیشتر سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کے ساتھ ملکر ضلع میں عوامی اور سماجی مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کئے ہوئے ہے۔اسکاؤٹ تحریک اور گرلز گائیڈ تحریک کے کمپلیکس کی تعمیر کے لئے شہر میں اراضی مختص ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ میں رقم مختص نہ کرنا حکمرانوں کی ذیادتی ہے جس کے لئے ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی اور سول سوسائٹی کے اراکین سراپا احتجاج ہیں۔کیونکہ حکومت کی اس لا پرواہی کی بناء پر قبضہ مافیا کے اراکین اس اراضی کو ہڑپ کرنے لئے لئے اپنے مزموم عزائم لئے بیٹھے ہیں ۔ہم ان کی اس گھناؤنی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیں گے۔سلیم بھٹی نے مذیدکہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کئی برسوں سے بہاولپور کے شہریوں کے لئے ارباب اختیار سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بھی کوشاں ہے۔لیکن حکمران جان بوجھ کر بہاولپور کے پسماندہ علاقہ سمیت شہری علاقوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔انہوں نے کہا کہ آلودہ پانی پینے سے بہاولپور کے شہری جگر،گردہ سمیت ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔حکمران عوام کو صحت عامہ کی سہولتیں بہم پہنچانے میں کوتاہی کر کے عوام کے بنیادی حقوق سلب کررہے ہیں۔ثریا فیض اور فرزانہ کرسٹوفر پروگرام آفیسر ادارہ استحکام شرکتی ترقی نے کہا کہ ان کاادارہ سیاسی کارکنوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ ملکر عوامی مسائل کے حل کے لئے حکمرانوں کی توجہ مرکوز کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بہت سے مسائل ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے ذریعے حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے شہری مسائل کے حل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے عہدیداران کا ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی کے حوالے سے اکٹھا ہونا خوش آئند ہے ایسی سرگرمیوں سے عوام کے حقوق کے حصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی،جام جاوید جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی ،نصیرالدین ہاشمی راہنماء مسلم لیگ (ن)،محمد علی احسن جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور،ساجدہ ملک سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب۔نصراللہ خان نائب امیر جماعت اسلامی،بیگم آسیہ کامل راہنما پی ٹی آئی،طارق مجید جنرل سیکریٹری مسلم لیگ (ق) ۔سردار شاہ نائب صدر مسلم لیگ (ق)نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور کے عوام کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے کوشاں ہے ۔ہم ایس پی او کے تعاون سے اس کام کو جاری رکھیں گے انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور جیسے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے انہیں ترجیہی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ خطے کے عوام احساس محرومی کا شکار نہ ہوں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy